جامعہ منبع العلوم کے مہتم مولانا حافظ نصیب مینگل اور پیش امام مسجد مولانا اسداللہ چترالی نے کلمہ پڑھایا
جامعہ منبع العلوم کے مہتم مولانا حافظ نصیب مینگل اور پیش امام مسجد مولانا اسداللہ چترالی نے کلمہ پڑھایا

منگھوپیرمیں 19 قادیانی دائرہ اسلام میں داخل

کراچی: منگھوپیر میر محمد گوٹھ میں رہائش پذیر قادیانیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا۔ اسلام قبول کرنیوالے خاندان کے 19 افراد کو قادیانیت چھوڑ کر اسلام قبول کرنے پر خلیفہ میر محمد  گوٹھ  کی بلال مسجد میں موجود ہزاروں افراد نے انہیں مبارکباد دی۔

قادنیت چھوڑنے والے خاندان کو میر محمد گوٹھ  کی بلال مسجد میں کلمہ پڑھایا گیا، اس موقع پر جامعہ منبع العلوم کے مہتم مولانا حافظ نصیب مینگل ، بلال مسجد کے پیش امام مولانا اسداللہ چترالی، علاقہ معززین شریک تھے۔ قادیانیت چھوڑنے والے افراد کو اسلام قبول کرنے پر علماء کرام اور علاقہ معززین نے مبارکباد دیتے ہوئے خاندان کو دین اسلام پر ثابت قدم رہنے کیلئے اجتماعی دعا کی۔