واشنگٹن: امریکا نے روس سے تجارتی تعلقات کی صورت میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے ترکی کی بڑی کاروباری شخصیات اوراداروں سے رابطہ کیا گیا اور روس سے تجارت کرنے پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی گئی۔
ترکی کی کاروباری شخصیات نے امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کر دی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن نے ایک ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔
ترکی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق روس اور ترکی کے درمیان تجارت میں مئی اور جولائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
امریکی ڈپٹی وزیرخزانہ نے جون میں ترکی کے دورے کے دوران روس سے تجارتی روابط رکھنے پر پابندیاں لگانے سے متعلق بھی خبردار کیا تھا۔