شہباز گل  کیس : پولیس ریکارڈ پیش نہ کرسکی، سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور ملزم کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالتی حکم کے باوجود پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، پراسیکیوٹر راجہ رضوان نے کہا کہ تفتیشی کراچی ہے اس لئے ریکارڈ ابھی پیش نہیں کر سکتے۔

پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنے اور تفتیشی کی عدم حاضری پر اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔