فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت کے 10 بڑے زکوۃ ہی دے دیں تو عالمی امداد کی ضرورت نہیں ۔سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے 10 بڑے اپنی دولت کی زکوۃ ہی دے دیں تو عالمی اداروں کی ضرورت نہیں۔

امدادی سامان کی ترسیل سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاست ایک طرف رکھیں، حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کا اتفاق ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی سانحہ رونما نہ ہوجائے حکومت سوتی رہتی ہے، حکومت کی 10 بڑی شخصیات اپنی دولت کی زکوٰۃ دیں تو عالمی اداروں کی ضرورت نہیں۔