اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہبازشریف آج خیبر پختون کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع نوشہرہ اور چار سدہ کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو متعلقہ حکام کی جانب سے سیلاب سے ہونے و الے نقصانات اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔
وزیرِ اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم آج مہمند ڈیم کی جگہ کا دورہ بھی کریں گے، وزیرِ اعظم کو مہمند ڈیم پروجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز شریف بھی آج سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لئے تونسہ شریف کا دورہِ کریں گی ۔ مریم نواز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقات کریں گی۔