کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد رہا جبکہ شہر میں اس وقت مغرب اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 سے 21کلو میٹر فی گھنٹہ ہے