دبئی: بھارت پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے ، ویرات کوہلی60 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28، سوریا کمار یادیو 13، رشبھ پنٹ 14 اور ہاردک پانڈیا صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2، محمد نواز، حارث رؤف اور محمد حسنین نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
ایشیا کپ 2022 میں اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو گروپ میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔