کراچی: امریکی ڈالر مسلسل روپے کی قدر کو روندھتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ قیمت 221 روپے کی حد بھی عبورکرگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 1 روپے 56 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 219 روپے سے بڑھ کر 221 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 233 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/4e2n3i6IVW pic.twitter.com/ZAb2bzXMWB
— SBP (@StateBank_Pak) September 6, 2022