لاڑکانہ : تحصیل ہیڈ کوارٹر ڈوکری میں ایک بچے نے اپنے پڑوسی کے گھر میں باغ سے پھول توڑ لیا جس پر پڑوسی نے مشتعل ہوکر اپنے رشتے داروں کو بلا لیا اور بچے کے والد کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
تشدد کرنیوالے افراد کا تعلق بااثر کمیونٹی سے ہے، جنہوں نے بچے کے والد پر تشدد کرنے کے ساتھ اسے رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا، جس پر اہل محلہ نے بچے اور والد کو بچایا۔ متاثرہ شخص نے پڑوسی کیخلاف ڈوکری تھانے میں مقدمہ درج کروادیا تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔