پاکستان کو قرض فراہم کرنے والے اداروں اورممالک سے اسے ری شیڈول کرنے کی درخواست کرنا چاہیے۔
پاکستان کو قرض فراہم کرنے والے اداروں اورممالک سے اسے ری شیڈول کرنے کی درخواست کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس جمعہ کو 2 روزہ دورے پرسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پاکستان پہنچیں گے۔

سیکریٹری جنرل یواین انتونیو گوتیریس اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کے دیگر رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

یواین سربراہ نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان میں عالمی برادری سے بڑے پیمانے پرامداد کی اپیل کریں گے،سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مشکل میں گھرے افراد سے اظہار یکجہتی کرنا ہوگا۔