کراچی : سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کا تحریک ایم کیو ایم کے اولین مرکز نائن زیرو پر گزشتہ رات لگنے والی آگ پر گہری تشویش کا اظہار
تحریک (ایم کیو ایم) کے اولین مرکز نائن زیرو پر آتش زنی کا واقعہ اور اُس کے نتیجے میں پورے گھر کا خاکستر ہوجانا انتہائی تشویشناک ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار
مصدقہ اطلاعات کے مطابق پچھلے چار سال سے گیس اور بجلی کی فراہمی کی مکمل تنسیخ کے باجود تحریک ایم کیو ایم کے اولین مرکز نائن زیرو پر اس طرح کا واقعہ پیش آنا کسی معمہ سے کم نہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار
حکومت اور متعلقہ اداروں کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کروائیں تاکہ جو بھی حقائق ہوں وہ سامنے آسکیں۔