ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ کیخلاف پاکستان نے 87 رنز بنا لئے

 کراچیسیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 87 رنز بنا لیے۔

پاکستان کی جانب سے بلے باز شان مسعود جبکہ انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر لیوک ووڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔ کھلاڑیوں نے کھیل کے آغاز سے قبل پاکستان میں سیلاب زدگان اور ملکہ الزبتھ دوم کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی، نسیم شاہ۔

الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سیم کرن، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، لیوک ووڈ، رچرڈ گلیسن۔

شیئرٹویٹ