پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا انگلینڈ کا 159 رنز کا ہدف

کراچی: سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان پاکستان کے خلاف ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 53 رنز بنا لیے۔انگلش ٹیم کے اوپنر فل سالٹ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں ساتھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر لیوک ووڈ نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

قومی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابراعظم 31 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ حیدر علی 11 رنز بنا کر سیم کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 68 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر اسٹپ ہوگئے۔ اس دوران، محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔

ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود 7 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز صرف 4 رنز، افتخار احمد 28 رنز اور نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے بلے باز شان مسعود جبکہ انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر لیوک ووڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔ کھلاڑیوں نے کھیل کے آغاز سے قبل پاکستان میں سیلاب زدگان اور ملکہ الزبتھ دوم کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔