مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔فائل فوٹو
مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔فائل فوٹو

سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کےقتل کا مقدمہ درج

اسلام آباد: سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کےقتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کےقتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون کی مدعیت میں  درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچا تو خاتون نے بتایا کہ میرے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم اندر گئی تو ملزم نے خود کو کمرہ میں بند کر لیا۔کمرہ کھولنے کے بعد ملزم کو قابو کر لیا گیا۔ملزم نے بتایا کہ اس نے لڑائی کے دوران اپنی بیوی کے سر پر ڈمبل مارا۔

ایف آئی آر کے مطابق  ملزم  نے قتل کے بعد لاش کو واش روم میں چھپا دیا۔ملزم نے صوفہ کے نیچے سے آلہ قتل ڈمبل بھی خود برآمد کرایا۔ڈمبل کے اوپر خون اور بال لگے ہوئے تھے۔ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے ڈمبل کے متعدد وار کر کے قتل کیا۔