پشاور:ایڈورڈزکالج میں عمران خان کے خطاب پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے تشویش کا اظہار کر دیا ہے، چیف جسٹس قیصر رشید کے مطابق تعلیمی اداروں میں سیاسی جلسے افسوسناک ہیں، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو بنچ کی تشویش سے حکومت کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں جلسے جلوس ہو رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں سیاسی جلسے کرنا افسوسناک ہے، بچوں کے مستقبل کے لیے سیاسی جلسے درست نہیں، اگرایک کرے گا تو دوسرا بھی آئے گا، اس لیے ایسی چیزوں سے اجتناب کیا جانا چاہیے ، جسٹس قیصر رشید نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو سیاست سے پاک رکھنا چاہیے ۔