کراچی(امت نیوز) انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں مسلسل دسویں روز ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے۔
انٹربینک میں جمعرات کو ڈالر کا بھاؤ 2 روپے کم ہوا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 221.94 روپے ہوگیا۔
انٹربینک میں 22 ستمبر کے بعد سے اب تک ڈالر 17.77 روپے سستا ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3.50 روپے کم ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 223.50 روپے ہوگیا ہے۔
دریں اثناء پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 549 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 160 پر بند ہوا۔ بازار میں 44 کروڑ 25 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے اضافے سے 6879 ارب روپے ہوگئی۔