ہاشم ڈوگر کو وزیر آبپاشی بنا دیا گیا

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہی نے منظوری دیدی، ہاشم ڈوگرکے نئے قلمدان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

               
October 14, 2022 · قومی
میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، فائل فوٹو

میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، فائل فوٹو

لاہور:سابق وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کو پنجاب کابینہ میں نئی ذمے داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہاشم ڈوگر کو پنجاب کا وزیر آبپاشی مقررکرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، ہاشم ڈوگر کو نئی ذمے داری سے متعلق آگاہ کردیا گیا، وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہی نے منظوری دیدی، ہاشم ڈوگرکے نئے قلمدان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔