لاہور(اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل وارم اپ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اپنی مہم شروع کرنے سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ کل برسبین میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان ٹیم اس میچ میں اپنی مکمل اسٹرینتھ کو میچ پریکٹس دے سکتی ہے، گھٹنے کی انجری سے ری ہیب مکمل کرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی فٹ ہو چکے، اسکواڈ بھی جوائن کرلیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہین آفریدی انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ فخر زمان اپنا ری ہیب جاری رکھیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ دن ایک بجے شروع ہوگا، دیگر وارم اپ میچز میں بنگلہ دیش کا مقابلہ افغانستان، جنوبی افریقہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔