ایبٹ آباد،پولیس اور ٹی ایل پی کے درمیان تصادم

ایبٹ آباد (اُمت نیوز)تحریک لبیک کے جلوس پر پولیس کی شیلنگ کے نتیجے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔

حویلیاں کے مقام پر پولیس اور ٹی ایل پی کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں انسپکٹر خان افسر سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق حویلیاں کے چمبہ پل پر انتظامیہ کی طرف سے میلاد کے جلوس پر شیلنگ کی گئی جس کے بعد پولیس اور کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں ۔ صورت حال پر قابو پانے کے لیے مزید فورس طلب کر لی گئی ہے۔