اٹلی کی پہلی خاتون جارجیا میلونی وزیراعظم منتخب

اٹلی(اُمت نیوز)دائیں بازو کی رہنما جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئیں ہیں۔
صدر سرگیو مٹاریلا نے پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے بعد میلونی کو حکومت سازی کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعظم منتخب ہونے کے کچھ ہی دیر بعد میلونی نے جارجیٹی کو وزیر معیشت مقرر کیا ہے۔
نئی کابینہ میں 6 خواتین وزرا بھی شامل ہوں گی، وزیراعظم اور کابینہ اراکین ہفتے کی صبح حلف لیں گے۔