پرتھ (اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان اور زمبابوے کے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس نتیجے کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی ہار پر شاہد آفریدی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں اس نتیجے کو اپ سیٹ نہیں کہوں گا۔
انہوں نے اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر آپ نے میچ دیکھا، تو آپ جانتے ہوں گے کہ زمبابوے نے پہلی ہی گیند سے ٹاپ کرکٹ کھیلی اور بتایا کہ ایک بیٹنگ پچ پر چھوٹے ٹارگٹ کا کیسے دفاع کرنا ہے۔
سابق کپتان نے زمبابوے کو اس جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کا جذبہ اور محنت دکھائی دیتی ہے۔