بھلوال: چک مبارک میں جائیداد کے تنازع پر نوجوان نے حقیقی بھائی کو قتل کردیا اور مقتول کی چوری چھپے تدفین کی کوشش بھی کی، جبکہ تھانہ بھیرہ پولیس کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر فواد علی شیرازی نے اسے ناکام بنادیا، ملز پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔ل
ذرائع کے مطابق چک مبارک کے 22 صابر کا اپنے بھائی بابر کے ساتھ مبینہ طور پر زمین کا تنازع چلا آرہا تھا، جس پران کے درمیان چند روز قبل لڑائی بھی ہوئی تھی۔
وقوعہ کے وقت پربابرنے بھائی کی گردن پررسی باندھ کر پے درپے لاٹھیوں کے وار کرکے اسے قتل کردیا اور مقتول کی چوری چھپے تدفین کی کوشش کی جسے اطلاع ملنے پربھیرہ پولیس نے ناکام بنادیا۔
پولیس نے کفن میں لپٹی لاش کو تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔