محض کارکنان کی مرضی پر گرفتار نہیں کر سکتے،فائل فوٹو
محض کارکنان کی مرضی پر گرفتار نہیں کر سکتے،فائل فوٹو

پی ٹی آئی لانگ مارچ: بنوں سے بڑا قافلہ لے جانے کی تیاریاں شروع

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی مارچ کیلئے بنوں سے کارکنوں کا قافلہ لےجانے کی تیاریاں شروع کردیں  گئیں۔بنوں سے پی ٹی آئی کا قافلہ 4نومبر کو نکلے گا جس کے لئے کارکننان پرجوش ہیں، کارکن کہتے ہیں کہ تمام رکاوٹیں توڑ کرد عمران خان تک  پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی کارکننوں نے قافلے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک کے کرنے کے لئے مختلف مقامات پر آگہی کیمپ بھی قائم کردیئے ہیں۔ ضلع بنوں میں پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کی خبریں بھی ہیں، تاہم اب سوال یہ ہے کہ کیا پی ٹی آئی کارکنوں کو لانگ مارچ کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر پائے گی یہ تو 4نومبر کو پتا  چلے گا۔