عراقی رکن اسمبلی محمود شاکر السلامی پارلیمنٹ میں انتقال کرگئے

عراق(اُمت نیوز)عراق کے ایک سیاستدان پارلیمنٹ میں انتقال کرگئے، رکن اسمبلی محمود شاکر السلامی کا تعلق سابق وزیراعظم نورالمالکی کی اتحادی جماعت سے تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ پارلیمنٹ میں روزمرہ کے اجلاس میں مصروف تھے کہ ان کی طبعیت بگڑ گئی۔
رکن اسمبلی کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا، موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
اسپیکر محمد حلبوسی نے مرحوم کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔