عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور8 زخمی ہوئے۔ایم ایس ہسپتال

               
November 3, 2022 · اہم خبریں, قومی
جاں بحق شخص کی شناخت معظم گوندل کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بھروکی چیمہ سے ہے۔فائل فوٹو

جاں بحق شخص کی شناخت معظم گوندل کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بھروکی چیمہ سے ہے۔فائل فوٹو

گوجرانوالہ:کچہری چوک پرعمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت معظم گوندل کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بھروکی چیمہ سے ہے ،ایم ایس ہسپتال کا کہناہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور8 زخمی ہوئے۔