پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان

کل سینئر لیڈر شپ کا اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے ، جب تک عام انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا عوام کے حقوق کی یہ تحریک جاری رہے گی

November 3, 2022 · اہم خبریں

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اس وقت آپریشن تھیٹر میں ہیں اللہ ان کی حفاظت کرے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کل سینئر لیڈر شپ کا اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ جاری رہے گا اور جب تک عام انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا عوام کے حقوق کی یہ تحریک جاری رہے گی۔