اسلام آباد(امُت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ایک اہم اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے۔
پاکستان ان دنوں آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیل رہی ہے، جہاں گزشتہ روز قومی ٹیم نے شاداب اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے جنوبی افریقا کو شکست دی۔
جنوبی افریقا کے خلاف شاداب نے22 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 2 وکٹیں بھی حاصل کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
تاہم اب شاداب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ابھی سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس ہے، جنہوں نے 98 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں97 وکٹیں لیں جبکہ شاداب 81 میچز میں 95 وکٹیں لے چکے ہیں۔
امید کرسکتے ہیں کہ شاداب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اگلے میچ میں بنگلادیش کے خلاف 3 وکٹیں لے کر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔البتہ وہ بنگلادیش کے خلاف وکٹیں لینے میں ناکام بھی رہے تو جلد ہی یہ ریکارڈ شاہد آفریدی سے چھین لیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے اپنے آخری میچ میں اتوار کو بنگلادیش کے خلاف میدان میں اترنا ہے
Tags latest news latest urdu news