اسلام آباد (اُمت نیوز)اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مکمل طور پر اس وقت کھلا ہوا ہے۔
ایک بیان میں سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ فیض آباد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا، 20 سے زائد مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران پولیس اور ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کا سر پھٹا اور وہ شدید زخمی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ اسلام آباد مکمل طور پر اس وقت کھلا ہوا ہے، صرف فیض آباد پر دن بھر آپریشن ہوا۔
Tags latest news latest urdu news