جہلم(اُمت نیوز) پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں قناتیں اڑ گئیں، 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش ہوئی ، بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں جو ٹینٹ و قناتیں لے اڑیں۔
لوہے کی راڈ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں
پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی شرکت کی۔
فواد چوہدری بارش اور طوفان شروع ہوتے ہی تقریب سے روانہ ہوگئے۔
Tags latest news latest urdu news