آسٹریلیا (اُمت نیوز)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی سلیکشن پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ رشبھ پنٹ ورلڈ کپ میں نہیں کھیل رہا، وہ میچ ونر ہے اور دوسری اہم بات کہ وہ بائیں ہاتھ سے کھیلتا ہے جس کی بھارت کو مڈل آرڈر میں ضرورت پڑ سکتی ہے۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ کچھ حد تک بھارت ٹیم بھی آسٹریلیا کی طرح ہے جو نہیں جانتی تھی کے اس کی بہترین ٹیم کون سی ہے، شاید اس لیے کے انہیں نہیں پتا تھا کہ یہاں کیسی کنڈیشنز ملیں گی۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے خیال ظاہر کیا کہ بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر وکٹ کیپر بیٹر پنٹ کو کھلایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ رشبھ پنٹ میچ ونر ہے اور وہ ماضی میں آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی بھی دکھا چکا ہے۔
واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتھک کی بیٹنگ میں مسلسل ناکامی کے باوجود بھارت نے ورلڈ کپ میں اب تک رشبھ پنٹ کو کوئی بھی میچ نہیں کھلایا ہے۔
Tags latest news latest urdu news