امریکا (اُمت نیوز)امریکا کی تین ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی ہے بگولوں کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں
امریکی حکام کے مطابق ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں گذشتہ روز آنے والے ہوا کے بگولوں سے درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ریاست ٹیکساس کی لمار کاؤنٹی میں تقریباً 50 مکانات تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos