لاہور: امریکا میں وسطِ مدتی انتخابات میں کئی پاکستانی امریکنز کے کامیاب ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی اور ڈاکٹر سلیمان لالانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے پہلی بار رکن منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ کینٹاکٹ میں ڈاکٹر سعود انور مسلسل تیسری بار ریاستی سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔
50فیصد سے زائد گنے گئے ووٹوں کے مطابق کانگریس کے پاکستانی امریکن امیدوار ڈاکٹر آصف محمود پر حریف یونگ کم کو واضح برتری ہوگئی ہے۔ اسی طرح ری پبلکن پارٹی کے امیدوار سہراب گیلانی بھی میدان نہ مار سکے تاہم کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے علی سجاد تاج مسلسل تیسری بار آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔