کابل:افغانستان میں خواتین کے پارکوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
طالبان حکومت کی وزارت اخلاقیات کے ترجمان نے کہا کہ یہ پابندی اس لیے لگائی جا رہی ہے کیونکہ خواتین اسلامی لباس پہن کر پارک نہیں جاتیں۔
ترجمان محمد عاکف مہاجر نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے 15 مہینے سے ہم شریعت اور اپنی ثقافت کے مطابق ایسا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ خواتین پارک جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پارک مالکان بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتے اور خواتین بھی حجاب نہیں لیتیں جس کی انہیں ہدایت دی گئی ہے۔