کیف (اُمت نیوز)یوکرینی فوج نے خیرسون کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔ کیف سے خبر ایجنسی کے مطابق روس میں ضم شدہ یوکرین کے علاقے خیرسون سے روسی فوج کا انخلا ہوگیا ہے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ یوکرینی فوج خیرسون کے مرکزی ٹاؤن اسکوائر پہنچ گئی۔
دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوج کی پیش قدمی کے باعث فوجی انخلا کا مشکل فیصلہ کیا۔