برلن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی کی اینکرکوقتل اور زیادتی کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ٹوئٹر پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیا ہے۔ جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے نمٹنے کا یہی ایک طریقہ تھا کہ میں ٹوئٹر پر کمنٹس بند کردوں۔
Pakistan Twitter! Ya’ll a lively bunch! But no, sorry — I never switch on replies for any posts because I get rape and death threats. Don’t need that in my life. There are no free speech issues! You have the freedom to tweet; I have the freedom to read or not. Tough cookies! 🍪😆
— Melissa Chan (@melissakchan) November 11, 2022
جرمن اینکر نے انٹرویو میں عمران خان سے سوال کیا تھا کہ آپ کوتحریک عدم اعتماد کے باعث اقتدار سے محروم ہونا پڑا اور اب آپ اقتدار میں واپسی کے لیے شہرت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کررہے ہیں۔کیا آپ خود کو امریکی صدر ٹرمپ اور برازیل کے بلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں سمجھتے ہیں؟
عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں ایکشن کے ذریعے ہٹائی گئی ۔اپنے دورمیں قانون کی حکمرانی نافذ نہیں کرسکا جس پر افسوس ہے۔
۔