شاہین انجرڈ

شاہین انجرڈ نہ ہوتے تو فائنل اور دلچسپ ہونا تھا، ٹنڈولکر

اسلام آباد(اُمت نیوز)فائنل میچ کے بعد سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ میچ کافی سنسنی خیز رہا۔ اگر شاہین شاہ انجرڈ نہ ہوتے تو فائنل اور بھی دلچسپ ہونا تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہ کرسکے تھے۔ شاہین آفریدی 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔
کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔
واضح رہے کہ
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کرلیا ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی
پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹ پر137 رنزبنائے جواب میں انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کردیاتھا