آسٹریلیا (اُمت نیوز)آسٹریلیا کےکروز شپ کے سیکڑوں مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعدکروز شپ کو سڈنی پر لنگر انداز کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق میجسٹک پرنسس کروز شپ اپنے 12 دن کے سفر کے نصف راستے پر تھا جب کورونا کیسز سامنے آئے۔
کروز شپ میں عملے سمیت 4 ہزار 600 مسافر سوار تھے، 3 ہزار سے زائد مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ پر 800 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔
سڈنی پر لنگرانداز ہونے کے بعد کروز شپ سےکورونا متاثرہ افراد کو اتار کر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
حکومت کی طرف سے مسافروں کا سفر محفوظ بنانےکے لیے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
Tags latest news latest urdu news