ایرانی شہری انتقال

فرانس کے ہوائی اڈے پر18برس تک پھنسے رہنے والا ایرانی شہری انتقال کرگیا

پیرس: فرانس کے ہوئی اڈے پر 18 برس تک پھنسے رہنے والے ایرانی شہری کا انتقال ہوگیا۔ عالمی میڈیا نے حکام کا حوالہ دے کر بتایا کہ ایرانی شہری مہران کریمی ناصری ہفتے کے روز دوپہر کے قریب ہوائی اڈے چارلیس ڈیگال کے ٹرمینل ایف ٹو میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ڈاکٹروں نے مہران کریمی کا علاج کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ ضروری دستاویز نہ ہونے کی وجہ سے مہران کریمی 1988 سے 2006 تک پیرس کے ہوائی اڈے کے ٹرمینل ون میں رہے۔ ان کی مشکل زندگی پر ہالی وڈ میں ’دا ٹرمینل‘ کے نام سے فلم بھی بنائی گئی جس میں ٹام ہینکس نے مرکزی کردار ادا کیا۔  مہران کریمی کے متعدد انٹرویوز ہوئے جس کے بعد وہ مشہور ہوگئے۔