آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔فائل فوٹو
آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔فائل فوٹو

عمران خان پرحملے کے مقدمے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پرحملے کی ایف آئی آرکیلیے سپریم کورٹ لاہور، کراچی رجسٹریز میں درخواست دائرکردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں ایف آئی آر میں نامزد ملزموں کے نام شامل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیاگیاہے، درخواست میں اعظم سواتی کے واقعے پرکارروائی کرنے کی استدعا بھی کی گئی ،درخواست میں ارشد شریف کے پسماندگان کی دادرسی کی بھی استدعاکی گئی ہے۔

درخواست شاہ محمود قریشی، عثمان بزدار، شفقت محمود ودیگر ارکان پارلیمان نے دائر کی ،ڈپٹی رجسٹرار نے تحریک انصاف کی آئینی درخواست وصول کر لی ،ڈپٹی رجسٹرار کی ہدایت پر عملے نے درخواست کا ڈائری نمبر فراہم کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ ان معاملات پر سوموٹو نوٹس لے کر کارروائی کرے ۔

دوسری جانب کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں بھی پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے درخواست دائر کردی ،درخواست میں کہاگیا ہے کہ عمران خان حملے اور اعظم سواتی واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں ،ارشد شریف قتل کیس کی بھی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان حملے اور اعظم سواتی پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان پر حملہ، اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو اورارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرائی جائیں ،اب تمام واقعات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے ،عمران خان پرقاتلانہ حملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں ،درخواست پر 28 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے دستخط موجودہیں۔