اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمے کا ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے، ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایاگیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔