اسلام آباد:حکومت مخالف حقیقی آزادی مارچ کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو تیارہیں،حقیقی آزادی مارچ کا پڑاﺅ کس جگہ ہوگا تعین کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا پڑاﺅ فیض آباد میں ڈالنے کا قوی امکان ہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ زمان پارک میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے مشاورتی عمل میں تیزی آگئی،پی ٹی آئی کا مطالبات کی منظوری کیلیے مختلف آپشنزپرغورجاری ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں نے تجویز دی کہ راولپنڈی پہنچ کر مطالبات کی منطوری کیلیے حکومت کو ڈیڈلائن دی جائے، جب تک حکومت قبل ازوقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی دھرنا دیاجائے،تجاویز میں کہاگیا ہے کہ حکومت قبل ازوقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو اسلام آباد کی جانب بڑھا جائے۔
ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی رہنماﺅں کی تجاویزپرآج مزید مشاورت ہوگی ،عمران خان کل پارٹی رہنماﺅں کی تجاویزپراہم اعلان کریں گے۔