ٹوئٹر دفاتر عارضی بند
آخر کار ایلون مسک کرنا کیا چاہتے ہیں۔فائل فوٹو

ٹوئٹرکا کمپنی دفاتر آج سے عارضی بند کرنے کا اعلان

نیویارک:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاترآج سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹرکمپنی کا دفاترعارضی طورپربند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا۔برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹوئٹر کمپنی کے دفاتر 21 نومبر(پیر) سے دوبارہ کھلیں گے۔

ٹوئٹر نے کمپنی دفاترعارضی طورپربند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹرنے آفسز بند کرنے کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے گریزکیا ہے۔

ٹوئٹر کے نئے مالک اور دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے ایک گھنٹہ پہلے ہی ایک تصویر شئیرکی جس میں ٹوئٹر کی قبر بنی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے، جس کے بعد سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تبصرے شروع ہوگئے کہ آخر کار ایلون مسک کرنا کیا چاہتے ہیں۔