میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے۔فائل فوٹو
میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے۔فائل فوٹو

ہالی ووڈ اداکار جیسن ڈیوڈ فرانک نے خودکشی کرلی

کیلیفورنیا:ہالی ووڈ سیریز پاور رینجرزسے شہرت پانے والے معروف اداکار جیسن ڈیوڈ فرانک نے خودکشی کرلی۔

ایک اخبارکے مطابق1990 کی دہائی میں گرین پاور رینجر کا کردار ادا کرنے والےہالی ووڈ اداکار جیسن ڈیوڈ فرینک کے مینجر جسٹن ہنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ” 49 سالہ اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

انہوں نے بتایا کہ جیسن کی موت  ٹیکساس  میں ہوئی،تاہم ان کی جانب سے انکی موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں”۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکارکی فیملی اور دوستوں نے ان کی ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔