اسلام آباد (اُمت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد عامر کو ابوظہبی ٹی10 لیگ میں شرکت کے لیے اجازت نامہ (این او سی) جاری کردیاہے۔
محمد عامر ٹی 10 لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔
خیال رہے کہ ابوظہبی میںٹی 10 لیگ جاری ہے جو 4 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔