برطانیہ، تنخواہوں میں اضافے کا تنازع شدت اختیار کرگیا

برطانیہ (اُمت نیوز)برطانیہ میں ریل ملازمین کی پہیہ جام ہڑتال سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔
برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافے کا تنازع شدت اختیار کرگیاہے، ریل ہڑتال سے برطانوی معیشت کو دھچکا لگا جبکہ بڑے شہروں کی اہم شاہراہوں اور موٹروے پر ٹریفک جام رہے۔
دوسری جانب ریل یونین ہڑتالوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کررکھا ہے جس سے مسافروں کوکرسمس پر مشکلات ہوں گی۔