راولپنڈی(اُمت نیوز)پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو میں جاری ہے، سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ چھ برس بعد پاک فوج کی کمان نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے کریں گے۔
تقریب میں سابق عسکری قیادت اور اعلیٰ فوجی افسران کے اہلخانہ بھی شریک ہیں، جنرل عاصم منیر پاکستان کے 17 ویں چیف آف آرمی سٹاف کا چارج سنبھالیں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے سولہویں سربراہ کے طور پر 6 سال تک خدمات انجام دیں، اس سے قبل راولپنڈی کور کی کمانڈ سمیت کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے۔