حکومت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے دھمکی آمیز اور مشروط مذاکرات کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجیدہ بات کریں تو پی ڈی ایم مشاورت سے جواب دے گی ۔
وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات عمران خان کی ضرورت ہیں، ہماری نہیں۔حکومتی اتحادیوں کو ان سے مذاکرات پر تحفظات ہیں ۔عمران خان 2014 سے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں اور گزشتہ روز کی مذاکرات کی پیشکش بھی دھمکی آمیز تھی ۔ جب وہ حکومت میں تھے توپورے چار سال کسی سے ہاتھ نہیں ملایا ہمیں این آراو کے طعنے دیتے رہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان بھول جائیں کہ ہم نے آئینی بحران پیدا کرنے دیں گے۔ آپ کو ہر قیمت پر حکمرانی چاہیے اگر حکومت میں نہیں ہیں تو ملک پر بم مارنے کی بات کرتے ہیں۔ آپ کے دماغ پر شیاطین نے قبضہ کر رکھا ہے۔