راولپنڈی (اُمت نیوز)انگلش ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں رائٹ ہینڈ کے بجائے لیفٹ ہینڈ بیٹر کی طرح بیٹنگ کرتے بھی نظر آئے۔
پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں جو روٹ کو متعدد مواقع پر ریورس سوئپ شاٹس کھیلتے دیکھا گیا اور دوسری اننگز میں جو روٹ نے 69گیندوں پر 73 رنز کی تیز اننگز بھی کھیلی۔
دوسری اننگز کے چوتھے روز ایک موقع پر جو روٹ پاکستانی لیگ اسپنر زاہد محمود کی گیند پر لیفٹ ہینڈ بیٹر کے طور پر بھی سامنے آئے۔
جو روٹ زاہد محمود کے چھٹے اوور میں رائٹ ہینڈ بیٹر کے بجائے لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر کھیلے اور انہوں نے شاٹ کھیل کر ایک رن بھی لیا۔
Joe Root as a left-handed batter. pic.twitter.com/d1AkdmFkmA
— Johns. (@CricCrazyJohns) December 4, 2022
خیال رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا ہے اور ابھی کھیل میں ایک مزید روز باقی ہے۔