لاہور(اُمت نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے صاحبزادے مونس الہٰی کے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے متعلق بیان کی تصدیق کردی ہے۔
جب دریاؤں کا رخ اُن کیلئے موڑا تو ٹھیک تھے پیچھے ہٹ گئے تو پھر باجوہ بُرے ہوگئے، مونس
ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرف جاتے جاتے اللّٰہ نے راستہ تبدیل کیا اور راستہ دکھانے کے لیے اللّٰہ نے باجوہ صاحب کو بھیج دیا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مونس الہٰی کے بعد پرویز الہٰی نے بھی کہہ دیا کہ عمران کا ساتھ دینے کے لیے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا۔
پرویز الہٰی نے بتایا کہ انہیں جنرل باجوہ نے کہا تھا آپ کا اور آپ کے دوستوں کا عمران خان والا راستہ بہتر ہے۔