کابل: افغان طالبان نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہے۔افغان طالبان کے ترجمان اور امارات اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور علم و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق داعش سے ہے۔
حلقات میخواهند با همچو اقدامات شوم فضای بی باوری را بین دو کشور برادر (افغانستان و پاکستان) ایجاد کنند.
تحقیقات بیشتر نیز در مورد ادامه دارد— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) December 5, 2022
انہوں نے کہا کہ کابل میں امارت اسلامیہ کے خصوصی دستوں نے پاکستانی سفارت خانے میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم غیر ملکی شہری اور داعش کا رکن ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ حملہ داعش اور باغیوں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔